ڈی جی ایس آر یو سلمان صوفی سے برطا نوی وزیرداخلہ کی ملاقات

برطانوی وزیرداخلہ امبررود کو وومن پروٹیکشن بل اور دادرسی مرکز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ حکومت پنجاب خواتین کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے، زبردستی شادی پر قانونی کارروائی یقینی ہے‘سلمان صوفی

بدھ 22 مارچ 2017 23:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) ڈائریکٹر جنرل سپیشل ریفارمز یونٹ سلمان صوفی سے برطانوی وزیرداخلہ امبررود نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ڈی جی ایس آر یو سلمان صوفی نے برطانوی وزیرداخلہ کو پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لئے خصوصی بل اور دادرسی مرکز کے قیام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر اور برطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے کنٹری ہیڈ بھی موجود تھے۔

سلمان صوفی نے بتایا کہ حکومت پنجاب خواتین کو مساوی حقوق اور تحفظ کے لئے کوشاں ہے۔ زبردستی شادی کے رحجان پر قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی کی جاتی ہے۔ سلمان صوفی نے برطانوی وزیرخارجہ کو وزیراعلیٰ کی ہدایت پر قائم ہونے والے سپیشل کمیشن اور دیگر اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :