دادومیں بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کے قریب دھماکے سے بجلی کا پول گرگیا ،ْ 20سے زائد دیہات کی بجلی منقطع

بدھ 22 مارچ 2017 23:41

دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) دادومیں بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کے قریب دھماکے سے بجلی کا پول گرگیا، پول گرنے سے 20سے زائد دیہات کی بجلی منقطع ہو گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ترژی محبت پولیس اسٹیشن کی حدود میں ٹرانسمیشن لائن کے قریب دھماکے سے پول گرگیاسیپکو ذرائع کے مطابق ٹرانسمیشن لائن کا پول گرنے سے 20سے زائد دیہات کی بجلی منقطع ہوگئی ۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہاہے تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :