حویلیاں طیارہ حادثہ ، اے ٹی آر طیارے کا انجن خراب تھا ،ْ بلیک باکس کی رپورٹ میں تصدیق

طیارے کے کچھ حصے فرانس اورانجن تحقیقات کیلئے کینیڈا بھیج دیئے ہیں ،ْ3 ماہ میں کسی حتمی نتیجے تک پہنچ جائیں گے

بدھ 22 مارچ 2017 23:39

حویلیاں طیارہ حادثہ ، اے ٹی آر طیارے کا انجن خراب تھا ،ْ بلیک باکس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے اے ٹی آر طیارے کا انجن خراب تھا ، بلیک باکس کی رپورٹ میں تصدیق کردی گئی ہے ،ْ رپورٹ سول ایوی ایشن کوموصول ہوگئی ۔

(جاری ہے)

سیکریٹری سول ایوی ایشن کے مطابق طیارے کے کچھ حصے فرانس اورانجن تحقیقات کے لیے کینیڈا بھیج دیئے ہیں۔3 ماہ میں کسی حتمی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کاک پٹ میں موجود عملے کی گفتگو بھی بلیک باکس نے ریکارڈر کی، یہ جاننے کی کوشش میں ہیں کہ انجن نے کام کرنا کیوں چھوڑا۔

متعلقہ عنوان :