گھوسٹ اور اپنے فرائص سے غفلت برتنے والے ملازمین کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، چیئرمین بلدیہ وسطیٰ

بدھ 22 مارچ 2017 23:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) گھوسٹ اور اپنے فرائص سے غفلت برتنے والے ملازمین کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہا ر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ایڈمن ڈپارٹمنٹ نیو کراچی زون میں ملازمین کی فزیکل چیکنگ کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم پی اے حاجی انور رضا اور بلدیہ وسطی کے افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کا کام ضلع کے لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنا ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برتنے والے افسران و ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کی جائے گی ،انہوں نے مزید کہا کہ ایمان دار،محنتی اور اپنے کام سے مخلض ورکرز بلدیہ وسطی کا قیمتی سرمایہ ہیںاور ادارے نے ترقی،اعزازیہ،تعریفی اسنادکی صورت میں محنت سے کام کرنے والے ملازمین کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے اور مستقبل میں بھی محنتی ملازمین کی کاوشوںکو سراہا جائے گا۔