ٹنڈو آدم، قتل مقدمہ میں گرفتار قیدی عدالت میں پیشی کے دوران احاطہ عدالت سے فرار،تین پولیس اہلکار گرفتار،پانچ افراد پر مقدمہ درج

بدھ 22 مارچ 2017 23:36

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) قتل مقدمہ میں گرفتار قیدی عدالت میں پیشی کے دوران احاطہ عدالت سے فرار،تین پولیس اہلکار گرفتار،پانچ افراد پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ سانگھڑ جیل سے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں قتل کے مقدمہ میں اوڈیرلال تھانہ کے سابقہ پولیس اہلکار ساجد آرائیں اہلکاروں سے ہتھکڑی چھڑا کر چکمہ دے کر احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا قیدی کے فرار ہونے پر سانگھڑ سے قیدی لے کر آنے والے پولیس اہلکاروں میں ہلچل مچ گئی بعد ازاں سٹی پولیس اسٹیشن پر اطلاع دینے کے بعد ایس ایچ او سٹی آغا شمشاد درانی نے بھاری نفری کے ہمراہ ملزم کی تلاش جاری کردی مگر ملزم کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

(جاری ہے)

پولیس نے اہلکاروں اسکوارڈ کے انچارج اے ایس آئی عرس تنویر قریشی ،اہلکار رمضان ہالیپوٹو، وصی احمد کو گرفتار کر کے سٹی تھانے پر منتقل کرکے فرار قیدی کے بھائی اور ایک نامعلوم سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔

متعلقہ عنوان :