ڈپٹی کمشنر کا جنرل بدین بس سٹاپ کی سرکاری اراضی پردوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کرنیوالوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

بدھ 22 مارچ 2017 23:36

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر انورعلی شر نے جنرل بدین بس اسٹاپ کی سرکاری اراضی پردوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کی گئی تجاوزات کو فوری مسمار کرنے کا حکم دیا ہے ،تجاوزات اورغیرقانونی قبضوں کے خاتمے کے لئے انسدادتجاوزات سیل بلدیہ کے عملے کو بھرپوربلاامتیاز آپریشن اورشہر بھر میں قائم تمام بل بورڈ گرانے کا حکم دے دیا،اہم شاہراہوں ،بازاروں میں پارکنگ پر پابندی لگادی گئی ،جنرل بدین بس اسٹاپ پردوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والوں نے بلدیہ عملے کو اسلحے کے زور پریرغمال بناکرکمرے میں بند کردیا،ڈپٹی کمشنر کا سٹی اورلطیف آباد کا طویل دورہ ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر انورعلی شر نے جنرل بدین بس اسٹاپ کی واہ گزار کرائی گئی سرکاری اراضی پردوبارہ قبضہ کرکے پختہ تعمیرات کی اطلاع ملتے ہی علاقے کا دورہ کیا اوراس موقع پراسسٹنٹ کمشنر سٹی نظام الدین جتوئی ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی لطیف آباد انورعلی میمن ،میونسپل کمشنر شاہد علی خان ،مختیار کارلطیف آباد اوردیگرریونیو عملے کو طلب کرکے تعمیرات کرنے والوں کے خلاف ناموں کے ساتھ فوری ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دیا،اس موقع پرتعمیرات کرنے والے بعض افراد نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ کا حکم امتناعی ہے جس پرانہوں نے کہاکہ ہمیں پتہ ہے کہاں کہ حکم امتناعی ہے یہ سرکاری اراضی ہے ،انہوں نے اس موقع پر انسدادتجاوزات سیل کے انچارج توحیداحمد کو ہدایت کی ہے کہ وہ بغیر کسی دبائو کی گئی تعمیرا ت کو مسمار کردیں ،اورجنرل بدین بس اسٹاپ کی مکمل اراضی کو واہ گزار کرایا جائے ،اس سے قبل ڈپٹی کمشنر نے گاڑی کھاتہ،رسالہ روڈ،دادن شاہ روڈ،پٹھان کالونی ،سینٹرل جیل ،ہیرآباد،مارکیٹ ٹاور،میانی روڈ،سخی پیرروڈ،میمن اسپتال ،گل شاہ بخاری روڈ،تلک چاڑی چاڑی،فوجداری روڈ،چھوٹی گھٹی ،شاہی بازار،نیاپل اورلطیف آبادکے کئی علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اورشہر بھر میں ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لئے پارکنگ پرپابندی کا حکم دیا،ڈپٹی کمشنر نے انسدادتجاوزات سیل کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ شہر بھر میں فٹ پاتھوں،سڑکوں ،سرکاری،نجی املاک پرلگے ہوئے تمام بل بورڈفوری گرادیں،جبکہ بدھ کی صبح جنرل بدین بس اسٹاپ پردوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے ایک منظم گروہ نے انسدادتجاوزات کی 7رکنی ایک ٹیم کو اسلحہ کے زور پریرغمال بناکرکمرے میں بند کردیا اورشدید تشدد کا نشانہ بنایا اوران کی موبائل فونز اورنقدی چھین لی اورآئندہ وہاں نہ آنے کی تنہیہ کی ،ڈپٹی کمشنر کے شہر اورلطیف آباد کے دورے کے موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک سمیت پولیس کی بھاری نفری اورانسدادتجاوزات کا عملہ بھی موجود تھا۔