کے ایم سی مشینری پول کے مکینک داد محمد ڈیوٹی سے واپسی پر پرانا گولیمار پر انڈرگرائونڈ سیوریج لائن میں گر کر شدید زخمی ہوگئے

چارپسلیاں ،تین جگہ سے ٹانگ ،پسلی اور کولہے کے جوڑ میں فرکچر ہوگیا،کے ایم سی کے خرچ پر علاج کا مطالبہ

بدھ 22 مارچ 2017 23:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) کے ایم سی کے مشینری پول ڈپو کے میکینک دادمحمد مشینری پول کی بڑابورڈ پر خرابی دار کرنے کے بعد واپسی پر پرانا گولیمار پر حفاظتی انتظامات کے بغیر زیر تعمیر انڈر گرائونڈ سیوریج لائن میں25سے زائد فٹ گہرے گڑھے میں گرکر شدید زخمی ہوگئے ۔انکی چار پسلیاں ،تین جگہ سے بازو،دوجگہ سے ٹانگ اور پسلی اور کولہے کے جوڑ میں فریکچر ہوگیا ۔

انہیں فوری طور پر سول اسپتال پہنچایا گیا ۔جہاں علاج کی ناکافی سہولت اور ڈاکٹروں کی عدم توجہی کے باعث انہیں اسٹاف انکل سریا اسپتال لے گیا ۔جہاں وہ اب زیر علاج ہیں ۔کے ایم سی مشینری پول ڈپو سجن یونین (سی بی ای) کے چیئرمین لالہ عبدالجبار بلوچ ،صدر کیپٹن شبیر جدون اور یونین کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے میکینک داد محمد کو کے ایم سی کے خرچ پر علاج کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے میٹروپولیٹن کمشنر کے ایم سی حنیف محمد مرچی والا ،ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللهوہرہ ،سینئر ڈائریکٹرمیڈیکل وہیلتھ ڈاکٹر محمد علی عباسی اور سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عا لم سے ملاقات کرکے انہیں میکینک داد محمد کے حادثے سے آگاہ کیا ۔جس پر میٹروپولیٹن کمشنر حنیف محمد مرچی والا نے سینئر ڈائریکٹر میڈیکل وہیلتھ ڈاکٹر محمد علی عباسی کو ہدایت دی کہ فوری طور پر میکینک داد محمد کا کے ایم سی کے خرچ پر علاج کا بندوبست کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :