اے ایس ایف نے ائیرپورٹ پر چیکنگ کے دوران گاڑی سے اسلحہ برآمد کرلیا

بدھ 22 مارچ 2017 23:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے لاہور ائیرپورٹ پر چیکنگ کے دوران ایک گاڑی سے اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرآنیوالی گاڑی کو روک کرچیکنگ کی جس سے 2234کی رائفل، 7میگزین اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔اے ایس ایف نے ملزم بلال کو گاڑی نمبر LEB2342سمیت پولیس کے حوالے کر دیاگیا۔سر ور روڈ پولیس کا کہناہے کہ تاحال معلوم نہیں ہوسکا کہ ملزم ایئرپورٹ پرکس نیت سے آیا تھا، ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے اصل حقا ئق تفتیش کے بعد سا منے آ ئیں گئے۔

متعلقہ عنوان :