واہگہ اٹاری بارڈر پر لگایا جانیوالا بھارتی ترنگا تیزہوائوں کے تھپیڑوں کے باعث پھٹ گیا

ْبھارت نے 360فٹ بلند سب سے اونچا ترنگا خاموشی سے اتار لیا،چبوترے اور ترنگے پر خطیر رقم خرچ کی گئی

بدھ 22 مارچ 2017 23:26

واہگہ اٹاری بارڈر پر لگایا جانیوالا بھارتی ترنگا تیزہوائوں کے تھپیڑوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) واہگہ اٹاری بارڈر پر لگایا جانیوالا بھارتی ترنگا چند دن بھی تیزہواں کے تھپیڑے برداشت نہ کر سکا اور پھٹ گیا جس کے بعد بھارت نے 360 فٹ بلند سب سے اونچا ترنگا خاموشی سے اتار لیا۔

(جاری ہے)

بھارت نے 5 مارچ کو واہگہ اٹاری بارڈر پر 360 فٹ اونچا ترنگا لہرایا تھا جو پاکستانی علاقے میں بھی کئی کلو میٹر دور سے دکھائی دیتا تھا۔ اس جھنڈے کی لمبائی 120 فٹ اور چوڑائی 80 فٹ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت نے اس ترنگے کو لہرانے کے لئے خطیر رقم رقم خرچ کی گئی اور 30 فٹ اونچا کنکریٹ کا چبوترا بنایا ہے لیکن اتنا بڑا جھنڈا تیز ہوائیں برداشت نہیں کر سکا اور چند روزمیں ہی پھٹ گیا ہے جس کے بعد ترنگے کو خاموشی سے اتار لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :