عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کا اولین فرض ہے،ڈی آئی جی مردان

بدھ 22 مارچ 2017 23:23

نوشہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) ڈی آئی جی مردان رینج محمد عالم شنواری نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کا اولین فرض ہے ۔ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا صوبہ خیبر پختونخواہ پولیس کا طرہ امتیاز ہے ۔پولیس حالت جنگ میں ہے اچھے گفتار واطوار سے عوامی تعاون کی بدولت اس لہر پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔

تقرریاں اور تبادلے میرٹ پر کردیئے گئے ہیں۔پولیس ایکٹ 2017کے نفاذسے محکمہ پولیس ہر قسم کے دباوء سے آزاد اور خود مختا رفورس بن چکی ہے ۔آزادی کے ساتھ ساتھ کڑا احتساب بھی ہوگا ۔ وہ نوشہرہ پولیس لائن میں منعقدہ دربارمیںافسروں و جوانوں سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن جہانزیب خان اے ایس پی عثمان ٹیپو ایس ڈی پی اوکینٹ سرکل محمد اسحاق خان ، ایس ڈی پی اوپبی سرکل انسپکٹرارشد احمد،ایس ڈی پی اواکوڑہ سرکل عدنان اعظم، ار ائی انسپکٹر سیف علی خان تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز شعبہ تفتیش کے افسران اورجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود نے DIGمردان ریجن کو بریفنگ دی اس موقع پر ڈی ائی جی مردان ریجن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کا اولین فرض ہے ۔ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کر رہے ہیں ۔پولیس ایکٹ 2017کے نفاذسے محکمہ پولیس ہر قسم کے دباوء سے آزاد اور خود مختا رفورس بن چکی ہے ۔آزادی کے ساتھ ساتھ کڑا احتساب بھی ہوگا ۔

انھوں نے مزید کہا کہ صوبہ پختونخواہ پولیس میں کیے گئے اصلاحات کی بدولت ساوتھ ایشیاء کی بہترین پولیس فورس بن چکی ہے۔غریب عوام کی خدمت عین عبادت ہے تھانہ جات میں FIRsکا اندراج میرٹ کی بنیاد پر اور اللہ پاک کو حاضر و ناظر جان کر کریں ۔انھوں نے مزید کہا کہ عوام کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اپنی حفاظت کو بھی ہیلمٹ ،جیکٹ کے استعمال سے یقینی بنائیں۔

نوشہرہ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس تمام کا سہرا ضلعی پولیس سربراہ کے سر جاتا ہے ۔بعد میں بہترین کارکردگی پر SDPOاکوڑہ سرکل عدنان اعظم ، SHOتھانہ پبی انسپکٹر شاد علی ،انچارج چوکی جلوزئی ASIریاض اللہ خان،محرر تھانہ کینٹ ASIذاکر علی کو اول پوزیشن کی ٹرافیاں ،نقد انعامات جبکہ اچھی کارکردگی پر SHOتھانہ اکوڑہ SIحفیظ الرحمن،ASIآیاز خان ،انچارج چوکی خویشگی SIجاوید خان کو نقد انعامات سے نوازا۔

متعلقہ عنوان :