کوہاٹ مسلم آباد میں نامعلوم چور بیوہ کے گھر سے لاکھوں کی نقدی اور طلائی زیورات لے اڑے

بدھ 22 مارچ 2017 23:23

کوہاٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) کوہاٹ مسلم آباد میں نامعلوم چور بیوہ کے گھر سے لاکھوں کی نقدی اور طلائی زیورات لے اڑے۔پولیس تھانہ جرما نے واقعہ کی ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوہاٹ انڈس ہائی وے پر واقع گائوں مسلم آباد میں نامعلوم چور مسماة پروین بیوہ کونسل خان کے گھر میں گھس کر کمروں کے تالے توڑ تے ہوئے بکسوں سے تین لاکھ روپے کی نقدی اور چار تولے طلائی زیورات چوری کرکے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع پولیس تھانہ جرما کو دی گئی توپولیس نے بیوہ خاتون کی مدعیت میں واردات کا مقدمہ نامعلوم چوروں کے خلاف درج کرتے ہوئے تلاش شروع کردی ہے۔پولیس کو درج کئے گئے رپورٹ میں مدعیہ مقدمہ نے بتایا کہ وہ گزشتہ روز رشتہ داروں کے گھر گئی تھی کہ اس اثناء میں نامعلوم چور انکے گھر کے تالے توڑ کر نقدی اور زیورات چوری کرکے لے گئے ۔پولیس نے چوری کے مقدمہ کے اندراج کے بعد متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لیکر شامل تفتیش کرلیا ہے تاہم فوری طور پر واقعہ میں ملوث ملزمان کا سراغ نہ مل سکا۔

متعلقہ عنوان :