نوشہرہ کینٹ پولیس نے موٹرسائیکل چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

بدھ 22 مارچ 2017 23:23

نوشہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) نوشہرہ کینٹ پولیس نے موٹرسائیکل چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ۔ اصغر زادہ ولد عبادت شاہ ساکن بدرشی نے نوشہرہ کینٹ پولیس کواپنی سپر پاورموٹر سائیکل70CC کی چوری کی رپورٹ درج کرائی تھی۔جس پر نوشہرہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عابد شاہ ولد مسعود سکنہ بدرشی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

نوشہرہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔جبکہ دوسری کاروائی میں مشتاق سعید ولد سعید الزمان سکنہ تاج بلڈنگ نوشہرہ کینٹ نے تھانہ کینٹ پولیس کو رپورٹ کی کہ وہ اور اس کی بیوی حسب معمول صبح ڈیوٹی کے لئے پیس سکول نوشہرہ کینٹ گئے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

اس دوران نامعلوم ملزمان نے اس کے گھر کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوکر مکان سے 5لاکھ روپے نقد اور 10تولہ سونا چرا کر لے گئے ۔

SHOتھانہ کینٹ خالد خان پر مشتمل تفتیشی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان مہاد عرف منہاس ولد ناصر خان ، نعمان ولد عبدالمنان ساکنان امان گڑھ اور عبدالصمد عرف شینا ولد شمشاد سکنہ چارسدہ کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ رقم میں سے 10ہزار روپے برآمد کر لئے ۔ ملزم مہاد نے پولیس کو بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ عرصہ قبل مدعی مقدمہ کے ساتھ نوکر تھا۔ جس کو بعد مجھے نوکری سے نکا ل دیا تھا۔ اوراسی انتقام کے لئے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ ملکر چوری کی یہ واردات کی تھی۔ گرفتار شدہ ملزمان سے سونے اور بقایا رقم اور دیگر ساتھیوں کے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :