فیصل آباد، میونسپل لائبریری نڑ والا روڈ میں خلیفہ اول حضرت ابوبکرصدیق ؓ کے یوم ولادت کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

بدھ 22 مارچ 2017 23:21

فیصل آباد۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء)نعت اکیڈمی کے زیر اہتمام میونسپل لائبریری نڑ والا روڈ میں خلیفہ اول حضرت ابوبکرصدیق ؓ کے یوم ولادت کے حوالے سے پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر اسحاق قریشی نے کی جبکہ ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس ریاض حسین انجم اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔ انچارج نعت اکیڈمی شہزاد بیگ اور نعت اکیڈمی کی ٹیچر عابدہ حبیب کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس ریاض حسین انجم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سید نا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت بصیرت و ہدایت ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ساری زندگی مسلمانوں اوراسلام کے لیے عظیم کارنامے انجام دیئے ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہمیشہ عزم واستقلال ، جرات و بہادری ‘ حکمت‘فہم و فراست کا ثبوت دیا ۔ دیگر مقررین نے بھی حضرت ابوبکر صدیقؓ کی حیات مبارکہ پر مدلل روشنی ڈالی ۔