فیصل آباد، 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈی سی آفس میں ہوگی

بدھ 22 مارچ 2017 23:21

فیصل آباد۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈی سی آفس میں صبح 9 بجے منعقد ہوگی جس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،ڈویژنل کمشنر ‘ ڈپٹی کمشنر‘ بلدیاتی اداروں کے سربراہان اور ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

پرچم کشائی کے بعد مشترکہ طور پر قومی ترانہ پڑھایا جائے گا اور ملک و ملت کی ترقی و خوشحالی،امن و آشنی،وطن عزیز کی بقاء و سلامتی اور استحکام کی خصوصی دعا کی جائے گی جبکہ اس موقع پر ملی نغمے بھی پیش کئے جائیں گے۔یوم پاکستان کے موقع پر قومی پرچم لہرانے کی خصوصی تقریبات تحصیل ہیڈکوارٹرز میں بھی منعقد ہونگی جس میں مقامی ارکان اسمبلی،تحصیل انتظامیہ کے افسران اور سول سوسائٹی کے افراد شریک ہونگے جبکہ ضلع بھر میں وطن عزیز کی سلامتی،بھائی چارے اور حب الوطنی کے نعروں پر مبنی بینرز اور سٹیمرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں اور مختلف سرکاری اداروں،سماجی و کاروباری تنظیموں اور عوامی سطح پر بھی یوم پاکستان کی تقریبات منعقد ہونگی۔

متعلقہ عنوان :