یوم پاکستان کے موقع پر قومی و ملی نغمات اور گیت (محفل موسیقی)جمعرات کو منعقد ہوگی

بدھ 22 مارچ 2017 23:21

فیصل آباد۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) یوم پاکستان کے موقع پر فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیر اہتمام قومی و ملی نغمات اور گیت (محفل موسیقی)جمعرات شام 6 بجے منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

ریذیڈنٹ ڈائریکٹر طارق جاوید کے مطابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر حاجی الیاس انصاری اس موقع پر مہمان خصوصی جبکہ نائب صدر سپریم انجمن تاجراں رانا شعیب ٹھاکر بطور مہمان اعزاز شرکت کریں گے۔انہوں نے بتایا کی محفل موسیقی میں ساجد علی راحت،تصدق علی، فرخ علی مون،ارم منظور،صدف حسن،شاہد سلیم ٹیپو و دیگر فنکار ملی نغمے گائیں گے۔