باپ نے ایک بیٹی کو قتل ، دوسری کو شدید زخمی کر دیا ، دل کا دورہ پڑنے سے خود بھی دم توڑ گیا

بدھ 22 مارچ 2017 23:21

باپ نے ایک بیٹی کو قتل ، دوسری کو شدید زخمی کر دیا ، دل کا دورہ پڑنے سے ..
سیالکوٹ۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) تھانہ مراد پور کے علاقہ ہرڑ میں سنگ دل باپ نے غیرت کے نام پر اپنی دوبیٹیوں کو ٹوکے کے وار کر کے زخمی کر دیا ، ایک جاں بحق، دوسری شدید زخمی ،بعدازاں والد بھی دل کا دورہ پڑنے سے خود بھی دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مراد پور کے علاقہ ہرڑ میں سنگ دل باپ محمد صدیق نے غیر ت کے نام پر اپنی دو بیٹیوںصباء اور انعم کو ٹوکے کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا ۔

(جاری ہے)

صباء زخموں کی تاب نہ رکھتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ دوسری بیٹی انعم شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔ والد محمد صدیق خود بھی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا ۔ والد محمد صدیق اپنی دونوں بیٹیوں کی شادی اپنی مرضی کے مطابق کرنا چاہتا تھا لیکن دونوں بیٹیاں اپنی شادیاں اپنی مرضی کے مطابق کرنا چاہتی تھیں لیکن والد نے بات نہ ماننے پر اپنی دونوں بیٹیوں کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کر دیا ۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :