حکومت کی چارسالہ کارکردگی تاریخی اورمثالی ہے ،ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی

بدھ 22 مارچ 2017 23:19

راجن پور۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی نے کہاہے کہ حکومت کی چارسالہ کارکردگی تاریخی اورمثالی ہے ،امن وامان کا قیام اور دہشت گردی کاخاتمہ وزیراعظم پاکستان محمدنوزشریف کی جرات مندانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہیں سی پیک منصوبوں سے ملک میں خوشحالی اورترقی کے نئے دورکاآغازہوچکاہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روزچیئرمین میونسپل کمیٹی جام پور حاجی محمداکرم قریشی کوعمرہ کی مبارک باددینے کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا جس میں اسسٹنٹ کمشنرقمرالزمان قیصرانی ،چیئرمین سردارشیرازخان گورچانی،چیئرمین سردارنذرحسین خان رند،وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک عقیل احمدارائیں ،میاں ظہوراحمدخوجہ،ملک غلام سرورسولہ،سردارجمیل خان دریشک،سردارلیاقت علی خان دریشک،سٹی کونسلرچوہدری اعجازمشتاق احمد،خان شاہ جہان خان کاکڑ،عبدالغفارقریشی،چوہدری محمدفہیم خان ،محسن رضا احمدانی،ملک شہزاد غازی، ملک نذیراحمدسولہ،ڈاکٹررفیق احمدڈھانڈلہ،محسن قریشی ،سیٹھ حضوربخش دایہ، سید منورحسین شاہ،سردارجعفرخان رند سمیت دیگرشخصیات بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان کے منفی ہتھکنڈوں کے باوجود محمدنوازشریف نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر قوم کو نیاپاکستان دیا اورحکومت اپنی مدت میں بجلی کے بحران کامکمل خاتمہ کریگی۔

متعلقہ عنوان :