دریائے چناب میں 8سالہ بچی ڈوب کرجاں بحق

بدھ 22 مارچ 2017 23:19

ملتان ۔22مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء)گائے کو پانی پلاتے ہوئے آٹھ سالہ بچی ہیڈ محمد والہ دریائے چناب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہیڈ محمد والہ کے رہائشی محمد نواز کی آٹھ سالہ بیٹی مسکان دریائے چناب پل پر اپنی گائے کو پانی پلانے کیلئے لے گئی اور پانی کے اندر اتر گئی، پانی گہرا ہونے کی وجہ سے بچی پانی میں ڈوب گئی اور جاں بحق ہو گئی.ریسکیو 1122 ٹیموں نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر دریا میں بچی کی تلاش شروع کر دی.اور بچی کی لاش تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دی۔