ملتان کڈنی سنٹرکوگیس کی فراہمی کے منصوبے پرہنگامی بنیادوں پرکام شروع

بدھ 22 مارچ 2017 23:17

ملتان ۔22مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پرسوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈنے ملتان کڈنی سنٹرکوگیس کی فراہمی کے منصوبے پرہنگامی بنیادوں پرکام شروع کردیاہے،ایس این جی پی ایل کے جنرل منیجر امجدممتازنے ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ کڈنی سنٹرکوگیس کی فراہمی کیلئے چارکلومیٹرلمبی چھ انچ قطرکی پائپ لائن بچھائی جارہی ہے،انہوںنے مزیدبتایاکہ یہ منصوبہ این ایچ اے محکمہ صحت اورضلعی حکومت کے محکموں کے تعاون سے مکمل کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :