انصاف پروفیشلز فورم اور پی ٹی آئی پروگرام بلین ٹری سونامی کے زیر اہتمام عالمی دن برائے جنگلات کے موضو ع پر سیمینار

بدھ 22 مارچ 2017 23:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) انصاف پروفیشلز فورم اور پی ٹی آئی پروگرام بلین ٹری سونامی کے زیر اہتمام عالمی دن برائے جنگلات کے موضو ع پر مقامی ہوٹل میںمنعقدہ سیمینار سے ڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید ، عبدالعلیم خان ،ملک امین اسلم ، عندلیب عباس اور میاں اسلم اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کے پی کے میںپی ٹی آئی حکومت نے 80کروڑ درخت لگا دئیے ہیں ،ایک درخت 2گھروں کی آکسیجن پوری کرتا ہے ،پنجاب حکومت صرف درخت کاٹی ہے عمران خان نے اپنے کارکنوں کو ہدایت جاری کی ہیںپی ٹی آئی کا ہر کارکن اپنے حصے کا ایک درخت لگائے اور اس کی حفا ظت بھی کر ے ،آئندہ نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنا نے کے لیے عوام اس مہم میں بڑھ چڑھ کے شامل ہوں،پی ٹی آئی کی ٹیم نے دن رات ایک کر کے عمران خان کے بلین ٹری سونامی پروگرام کا خوب پورا کر دیکھایا ، بلین ٹری سونامی پروگرام کی وجہ سے کے پی کے میںپانچ لاکھ لوگوں کو روز گار ملا ، اس پر وگرام کا پنجاب میںبھی آغاز کر دیا جائے گا ،اس منصوبے کے تحت پورے پنجاب میں لاکھوں درخت لگائیں جائیں گے، عالمی ادارہ برائے صحت کی رپورٹ میںلاہور کا شمار دنیا کے بد ترین ماحولیات شہروں میں 4 نمبر ہے ،لاہور جس کو باغوں کا شہر کہا جاتا ہے آج لوہے ،پلوں اوربجری کا شہر بن کر رہ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

رہنماوں نے کہاکہ اورنج ٹرین اور میٹروبس منصوبے میں 4520درخت کاٹے گے جس کی وجہ سے تقریبا 18500لوگوں سے آکسیجن چھین لی گئی،پنجاب اسمبلی میںاس کے خلاف بھر پور آواز اٹھائیں گے اور بل پیش کیا جائے گا ،درختوں سے محبت اور ان کی اہمیت بچوںکے تعلیمی نصاب میںشامل کیا جائے ، ایل ڈی اے کے نقشوںبلڈنگ اور سڑکوں کی تعمیر میں درختوںکی جگہ چھوڑی جائے ،اس کامیاب پروگرام کا سارا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے ، پنجاب حکومت دعوے تو بہت کر تی ہے لیکن ماحولیاتی تبدیلیوں کے لیے کچھ نہیں کر رہی،ہم نے کے پی کے میں شجرکاری کا آغاز کر کے آئندہ نسلوں کے لیے ایک بہتر کام کیا ہے ، لاہور کی تمام شاہراوں سے درخت ختم کر دیے گے ہیں اور جنگلات پر مافیا قابض ہے ، رانا ثناء اللہ بلین ٹری سونامی پروگرام پر تنقید کر نے کی بجائے اپنے گربیان میں جھانکیں اور اس منصوبے کی معلومات لینے کے لیے بلین ٹری سونامی پروگرام کی ویب سائیٹ سرچ کریں انہیں معلوم ہو جا ئے گا کہ درخت کہاںکہاں لگے ، پی ٹی آئی کے اس پروگرام کو پوری دنیا میں سراہا گیا ہے ، پارٹی رہنما نے آخر میں پودا لگا کر لاہور سے اس مہم کا آغاز کر دیا ۔

سیمینار میں ڈاکٹر نوشین حامد معراج ،شینلا روت ، شعیب صدیقی ، طارق ثناء باجوہ، نیلم حیات ، چوہدری اصغر گجر ، سید عدنان جمیل ،ڈاکٹر ندیم خواجہ ، پروفیسر جاوید چوہدری ، ماجد رفیق ، جواد ملک سمیت دیگر کارکنان نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :