حیدرآباد، ادارہ ترقیات میں وزیر بلدیات نے تعصب اور کرپشن کی مثال قائم کردی ہے، انجینئر راشد خلجی

بدھ 22 مارچ 2017 23:16

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) ادارہ ترقیات حیدرآباد میں وزیر بلدیات جام خان شور نے تعصب اور کرپشن کی بدترین مثال قائم کردی ہے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد ڈسٹرکٹ آرگنائزر و ایم پی اے انجینئر راشد خلجی واراکین ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میںادارہ ترقیات حیدرآباد کی8رکنی گورننگ باڈی کی تشکیل کو حیدرآباد کے شہر یوںسے تعصب ا ور کرپشن میں پی پی پی قیادت کا ایک اورقدم قرار دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ادارہ ترقیات حیدرآباد ہمیشہ بلدیاتی نمائندوں کے ماتحت رہا مگر نام نہاد جمہوری وعوام دوست حکومت نے اس عوامی خدمت کے ادارے کو اپنی بدعنوانی کی بھیٹ چڑھادیا ہے اور موجودہ 8رکنی گورننگ باڈی میں میئر حیدرآباد کو شامل نہ کرنا اس شہر سے انکی نفرت اور تعصب کا کھلا اظہار ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حیدرآباد شہر کی 80فیصد نمائندہ جماعت ایم کیوایم ہے اور اسکی مشاورت کے بغیر گورننگ باڈی کا اعلان کرنا وڈیرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ چیمبر آف کامرس اور سول سوسائٹی کی نمائندگی کے نام پر پی پی پی کے کارکنان کو گورننگ باڈی میں شامل کرنا انکی بدعنوانی اور ادارے کی تباہی کا واضح ثبوت ہے ۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد سٹی سے ایم کیوایم کے ایک ایم این اے اور دو ایم پی اے منتخب عوامی نمائندے ہیں ان میں سے کسی کو بھی گورننگ باڈی میں شامل نہیں کیا گیا البتہ لطیف آباد سے ایک ایم پی اے کو شامل کیا گیا ہے جو لطیف آباد کی نمائند گی کا تو اظہار ہے مگر حیدرآباد سٹی کو بائی پاس کرنا شہرسے تعصب برتنے کے مترادف ہے ۔

انہوں نے وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ اور چیف سیکرٹر ی سندھ و دیگر حکام بالا مطالبہ کیا کہ وہ ادارہ ترقیات حیدرآباد میں تشکیل پانے والی گورننگ باڈی میں میئر حیدرآباد اور سٹی حیدرآباد کے ارکان اسمبلی کو شامل کروائیں تاکہ شہر کے حقیقی نمائندے عوامی مسائل حل کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :