حیدرآباد، اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے تحت یوم پاکستان کی مناسبت سے حیدرآباد سمیت پورے صوبے میں پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا

�رچ 1940کو منظور ہونے والی "قراردادِ پاکستان کے متعلق لیکچرز،پریفنگ پروگرامات ،ڈاکو منٹری پروگرامات اور بائیک ریلیوں کا انعقاد ہوگا

بدھ 22 مارچ 2017 23:16

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے تحت آج 23مارچ کو یوم پاکستان کی مناسبت سے حیدرآباد سمیت پورے صوبے میں پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا۔ان پروگرامات میں قراردادِ پاکستان پر روشنی ڈالی جائیگی۔اور 23مارچ 1940کو منظور ہونے والی "قراردادِ پاکستان کے متعلق لیکچرز،پریفنگ پروگرامات ،ڈاکو منٹری پروگرامات اور بائیک ریلیوں کا انعقاد کیا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار اسلامی جمعیت ِ طلبہ سندھ کے سیکریٹری اسدعلی مغیری نے حیدرآباد میں صوبائی شعبہ جات کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہا اسلامی جمعیت طلبہ کی لسانی ،رنگ ونسل ،فرقہ اور صوبائیت کے تصب سے بالاتر ہوکر طلبہ میں اسلامی کلچر کے فروغ اور پاکستان سے محبت کا جذبہ بیدار کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔

(جاری ہے)

جمعیت نے تعلیمی اداروں میں لادینی، نظریات کے خلاف جدوجہدکرکے ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی ۔

انہوں نے مزید کہا جمعیت یوم پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبہ کیساتھ منائیگی۔اس سلسلے میں تمام بڑے شہروں خصوصا حیدرآباد،سکھر،میرپورخاص،نوابشاہ ،شکارپور اور لاڑکانہ میں نظریہ پاکستان کے حوالے سے لیکچرز،پریفنگ پروگرامات ،ڈاکو منٹری پروگرامات اور بائیک ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تمام کالجز اور تعلیمی اداروں میں وال چاٹ،اور بینرز آویزان کیے کائیں گے۔

اسدعلی مغیری نے مزید کہا کہ جس پاکستان کی تصویر 23مارچ 1940کو بنائی گئی ،بدقسمتی سے اس تصویر میں وہ رنگ نہیں بھرے جاسکے ۔جس اسلامی مملکت کا خواب ہمارے بزرگوں نے دیکھا تھا وہ شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔آج کے طلبہ کا یہ ہدف ہے کہ وہ اس وطن کو غیروں کی سازشوں سے محفوظرکھنے کیلئے اپنا کردار اداکریں ،کیونکہ آج کا نوجوان کل کا مستقبل ہے اس لیے نوجوانوں کو اپنی ملک کی ترقی کیلئے بہتر سے بہتر حکمتِ عملی ترتیب دینی چاہیے۔ اس موقعہ پر انہوں نے 25,26 مارچ کو سلانہ پلاننگ کیلئے صوبائی شوریٰ کا اجلاس طلب کرنے کا بھی اعلان کیا ۔