حیدرآباد، ہندوستان کی جانب سے ایٹمی حملے میں پہل کے نا پاک منصوبہ دیوانے کی بڑ کے سوا کچھ نہیں، عبد المجید آرائیں

وطن عزیز کا دفاعی نظام مضبوط اور ایٹمی اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں،مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے سر پرست اعلیٰ

بدھ 22 مارچ 2017 23:13

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) پاکستان کی بہادر افواج ہندوستان کی جانب سے ایٹمی حملے میں پہل کے نا پاک منصوبہ دیوانے کی بڑ کے سوا کچھ نہیں،وطن عزیز کا دفاعی نظام مضبوط اور ایٹمی اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں،23مارچ یوم پاکستان ہمیں کسی بھی اہم مقصد کو باہمی اتحاد و اتفاق سے حصول کاسبق دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے سر پرست اعلیٰ عبد المجید آرائیں، مرکزی جنرل سیکریٹری چوہدری ظفر اللہ آرائیں، ڈویثزنل انفارمیشن سیکریٹری امتیازعلی آرائیں ،محمد صفدر آرائیں نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ امریکا میں ہندوستانی نژاد ایٹمی ماہر وپن نارنگ کی جانب سے ایک سیمینار میں پاکستان اور ہندوستان میں امکانی جنگ کے دوران ہندوستان کی جانب سے پا کستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے مقامات کو نشانہ بنانے کی پہل کے ممکنہ منصوبے کا انکشاف حیران کن بات نہیں ہے کیوں کہ ہندوستان کی مودی سرکار سمیت ہر حکومت نے کبھی بھی پاکستان کے وجود کو کھلے دل سے تسلیم نہیں کیا بلکہ منہ میں رام رام اوربغل میں چھری کی بزدلانہ اور منافقانہ پالیسی کے تحت ہمیشہ سے پاکستان کی سلامتی کی دشمن رہی ہیں ہندوستان اپنے کسی بھی گھناؤنے اور ناپاک منصوبے میں نہ کبھی کامیاب ہوا ہے نہ ہی اس منصوبے پر ہو گا کیوں کا وطن عزیز کا دفاع پاکستان کی تما م بہادر افواج کے ہاتھوں میں ہے وہ ہندوستان کی کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لئے ہر وقت تیار ہیں اورپاکستان کے ایٹمی اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں انہوں نے کہا کہ 23مارچ یوم پاکستان ہمیں کسی بھی اہم مقصد و منزل کو باہمی اتحاد و اتفاق سے حصول کاسبق دیتا ہے ہمیں پاکستا ن کو مشکلات سے نکالنے کے لئے آج بھی اسی اتحاد و اتفاق اورجوش و جذبے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :