حیدرآباد، بیوہ کے پلاٹ پر قبضہ کرنے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج نہ کر نے پر ایس ایچ کو نوٹس جاری

بدھ 22 مارچ 2017 23:13

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد کی عدالت نے بیوہ کے پلاٹ پر قبضہ کرنے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج نہ کر نے پر ایس ایچ او ائیرپورٹ کو 24 مارچ کے جوابدہی کے نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت میں مہر علی کی رہائشی مسماة شکیلہ نے تحریری درخواست داہر کی تھی جس میں اپنے موقف میں کہا تھا کہ وہ بیوہ خاتون ہے اور اسکی اولاد بھی نہیں ہے میںاس نے بڑی مشکل سے گھروں پر لوگوں کے برتن وغیرہ دھو کر پائی پائی جمع کر کے ڈھائی سال قبل مہر علی کے علاقے میں ایک پلاٹ خریدا تھا اور اب پیسے جمع کر کے وہ اپنا پلاٹ تعمیر کر وارئی تھی کہ مورخہ 21 فروری کو حاکم نامی شخص نے اپنے بیٹو ں غنی ٹھیکیدار اور اپنے گھر کی دیگر نامعلوم عورتوں کے ساتھ آکر آکر اس کو دھکے دیکر مار پیٹ کر کے گھر سے نکال دیا اور پلاٹ پر موجود 25 بوری سیمنٹ ، 5 ہزار اینٹیں ،بجری اور دیگر سامان جو رکھا ہوا تھا اس پر قبضہ کر لیا اور اس کو دھمکیاں دینے لگے کہ پلاٹ خالی کرا نا ہے تو دو لاکھ روپے دو ورنہ پلاٹ کو بھول جائو ہمارے پاس خطرناک قسم کے لوگ ہیں جو کسی کو بھی مارنے میں کوئی آسرا نہیں کرتے جس کے بعد اس نے فوری طور پر ائر پورٹ پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی لیکن سنوائی نہ ہو نے پر مورخہ 23 فروری کو ایس ایس پی حیدرآباد کو واقعہ کی تحریری اطلاع بھی دی لیکن ایک ماہ گزرنے کے بائوجود پولیس نے اسکے پلاٹ پرسامان سمیت قبضہ کر نے اسکے ساتھ مار پیٹ کرنے والے ملزمان کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی قانونی کاروائی نہیں کی جبکہ وہ مسلسل ایک ماہ سے انساف کے لئے دھکے کھارئی ہوں عدالت سے استدعا ہے کہ اسکو پلاٹ پر قبضہ کرنے اور اسکے ساتھ مارپیٹ کرنے والے ملزمان کے خلاف ایس ایچ او ائر پورٹ کو مقدمہ درج کر نے احکامات صادر کئے جا ئیں ۔