حیدرآباد،شہر کی تمام یونین کمیٹیوں میں بلا امتیاز عوامی خدمت کا عمل جاری ہے، سید طیب حسین

ہماری تمام تر توجہ عوام کی فلاح و بہبود پر مرکوز ہے ہمارا عزم سیاست برائے خدمت ہے،میئر حیدرآباد

بدھ 22 مارچ 2017 23:13

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے کہا ہے کہ شہر کی تمام یونین کمیٹیوں میں بلا امتیاز عوامی خدمت کا عمل جاری ہے ،یوسی چیئرمینز،وائس چیئرمنز اور کونسلرز کی دن رات کی خدمت کی محنت اور عوامی رابطوں کے نتیجے میں عوام میں بھی شہر کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے ذمہ داری کا احساس پیدا ہوا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف یوسی چیئرمینوں سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی میئر سید سہیل مشہدی بھی موجود تھے ، میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے، عوام کو صاف سھترا صحت مند ماحول کی فراہمی کیلئے ہر ایک کو اپنے حصے کا کام پوری ایمانداری سے انجام دینا ہوگا،ہم عوام سے کئے گئے وعدے نبھا رہے ہیں،عوام کیلئے ہماری خدمات و کارکردگی اس امر کا روشن ثبوت ہے ہماری تمام تر توجہ عوام کی فلاح و بہبود پر مرکوز ہے ہمارا عزم سیاست برائے خدمت ہے،ڈپٹی میئرسید سہیل مشہدی نے کہا کہ عوام کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے برسرپیکار ہیں اور عوام کی امنگوں کے عین مطابق کام کو ترجیح دے رہے ہیں تاکہ عوام کو فوری ریلف حاصل ہو سکے۔