حیدرآباد، واپڈا ورکرز یونین کو "CBA" سرٹیفیکٹ کے اجراء سے ڈیڑھ لاکھ ملازمین کی فتح اور مزدور دشمن عناصر کو شکست ہوئی، عبداللطیف نظامانی

بدھ 22 مارچ 2017 23:13

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کو "CBA" سرٹیفیکٹ کے اجراء سے ڈیڑھ لاکھ واپڈا ملازمین کی فتح اور مزدور دشمن عناصر کی سازشوں کو شکست ہوئی حیسکو و سپیکو انتظامیہ مزدور کش اقدامات کا خاتمہ کرکے ملازمین کا اعتماد بحال، ادارے اور عوام کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (CBA)کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے لیبر ھال حیدرآباد میں یونین کو NIRC اسلام آباد کی جانب سے (CBA) سرٹیفکٹ کے اجراء کی خوشی میں صوبائی زونل عہدیداران کے ایک منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی سیکریٹری محمد اقبال قائمخانی ، ملک سلطان علی، اقبال احمد خان، اعظم خان ، محمد حنیف خان ، رفیع الدین شاہ، اسد اللہ، عبدالمناف نظامانی، عبدالوحید پٹھان، رائو سعید احمد، سراج بیگ مغل، حافظ عبدالکریم، محمد اکرم ، صفدر صدیقی، اسلم میمن، راجہ آفریدی وغیرہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد مزدور عبداللطیف نظامانی نے مزید کہا کہ ملک بھر کے ڈیڑھ لاکھ واپڈا ملازمین نے 2فروری 2017؁ء کے ملک گیر ریفرنڈم میں ہائیڈرو ورکرز یونین کو ایک لاکھ سے زائد ووٹ دے کر اپنے ناقابل تردیدی اعتماد کا اظہار کرکے ثابت کردیا کہ واپڈا میں اگر کوئی یونین ہوگی تو صرف ہائیڈرو یونین ہوگی جو انکی واحد ترجمان ہوگی آج NIRCاسلام آباد نے ہماری عظیم الشان کامیابی کے احکامات کو مانتے ہوئے ’’سی بی اے‘‘ سرٹیفیکٹ جاری کردیا ہے جس کی میں تمام ملازمین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہم ہمیشہ کی طرح ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے نہ صرف کوشاں رہینگے بلکہ انکے اعتماد پر بھی پورا اترینگے کیونکہ ہمارے نزدیک سی بی اے سرٹیفیکٹ کا اجراء ہماری نہیں بلکہ ملازمین کی کامیابی ہے۔

ترجمان مزدور محمد اقبال قائمخانی نے حیسکو و سیپکو انتظامیہ کو منتبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملازمین کیلئے مسائل پیدا نہ کرے انکے جائز مسائل کو فی الفور حل کرے تاکہ ملازمین میں بدلیوں ، شوکاز ، معطل ، اوور ٹائم ، ٹی اے اور دیگر مراعات کی وجہ سے جو بے چینی پھیلی ہوئی ہے اسکا خاتمہ ممکن ہوسکے۔ ملازمین کی ترقیوں ، پیپکو کے احکامات پر عملدرآمد ، طبی سہولیات اور بیوائوں کے فنڈز میں عائد رکاوٹوں کا خاتمہ کرکے ملازمین کا اعتماد بحال اور ادارے و عوام کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کرے۔

قبل ازیں صدر یونین عبداللطیف نظامانی کو کامیاب آپریشن کی صحتیابی کے بعد لیبر ھال آمد پر انکو خوش آمدید کہا گیا اور انکی صحتیابی کیلئے دعا کی گئی ۔ رائو ریحان احمد اور انعام وارثی نے انہیں گلدستے پیش کیئے جبکہ اس موقع پر جو دیگر عہدیداران موجود تھے ان میں محسن شیرازی، مدد علی ، محمد حسین ، عبدالکریم، تاج محمد، محمد علی، ہاشم علی، جاوید دلدار، تحسین انجم وغیرہ وغیرہ شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :