اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چھریوں کے وار سے ایک شخص کو ہلاک ، دوسرے کو زخمی کرنے والے ملزم کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

بدھ 22 مارچ 2017 23:13

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چھریوں کے وار سے ایک شخص کو ہلاک ، دوسرے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چھریوں کے وار سے ایک شخص کو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی کرنے والے ملزم کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا‘ پولیس تھانہ کورال نے بدھ کے روز ملزم زاہد کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم نے چھریوں کے وار سے راشد محمود کو قتل جبکہ خیام کو زخمی کردیا تھا۔

جبکہ ملزم کے باقی چار ساتھیوں کی گرفتاری اور معاملے کی تفتیش کیلئے ریمانڈ دیا جائے۔

(جاری ہے)

فاضل جج نے ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے زاہد کو پولیس کے حوالے کردیا۔ واضح رہے کہ ملزم اور اس کے ساتھیوں شاہ نواز‘ سعید‘ تصدق اور خانو کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ نمبر 77/17 درج ہے جس میں مقتول کے بھائی نے موقف اپنا رکھا ہے کہ ملزمان نے اس کے بھائی راشد محمود اور چچازاد بھائی خیام کو چھریوں کے وار کرکے جان سے مارنے کی خاطر زخمی کیا‘ مدعی کا بھائی راشد محمود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ‘ پولیس تھانہ کورال نے سوموار کے روز ملزم زاہد کو گرفتار کیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ (عابد شاہ/عدنان)