شوگر مافیا نے گوداموں میں چینی ذخیرہ کرلی

مارکیٹ میں چینی لانے سے انکاری‘ ای سی سی کی متوقع اجازت ملنے پر چینی برآمد کردی جائے گی‘ ملک کے غریب عوام رمضان شریف میں چینی سو روپے کلو خریدیں گے‘ شوگر مافیانے پیداوار کا ڈیٹا دینے سے انکار کردیا‘ وزرات پیداوار کے ذرائع

بدھ 22 مارچ 2017 23:12

شوگر  مافیا نے گوداموں میں چینی ذخیرہ کرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) شوگر ملز مالکان مافیا نے ملک کے اندر چینی کا بحران پیدا کرنے کیلئے چینی اپنے گوداموں میں سٹوریج کرلی ہے تاکہ چینی کی قیمت میں اضافہ کرکے غریب عوام کا خون چوس سکیں‘ شوگر مالکان ین اپنی ملوں کے اندر قائم بڑے بڑے گودام چینی سے بھر چکے ہیں۔ شوگر مافیا ملک کے اندر مختلف قسم کے بحران پیدا کرکے چینی کی قیمت میں اضافہ ہوسکے تاکہ زیادہ سے زیادہ دولت اکتھی کر سکیں۔

وزارت پیداوار کے ذرائع نے بتایا کہ چینی کی ملوں کے گوداموں میں چینی کا سٹاک موجود ہے چینی مارکیٹ میں فروخت کرنا بند کردی گئی ہے جس کے نتیجہ میں طلب اور رسد میں واضح فرق پیدا ہوچکا ہے جس سے چینی کی قیمت بلیک مارکیٹ میں اضافہ ہوجائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ شوگر مافیا امسال چینی کی پیداوار بارے حتمی ڈیٹا بھی فراہم نہیں کررہے ہیں جس کے نتیجہ میں وزارت اصل تخمینہ لگانے میں ناکام ہورہی ہے۔

وزارت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مرتضیٰ جتوئی نے بھی شوگر ملوں کے اندر گوداموں میں چینی کے ذخیرہ کرنے کا نوٹس لے لیا ہے اور متعلقہ سرکاری حکام کو گوداموں سے چینی کے ذخیرہ کو مارکیٹ میں لانے کے لئے جلد اعلان بھی کریں گے۔ سوگر مافی انے دس کروڑ روپے کی لاگت سے میڈیامہم چلا کر چینی برآمد کرنے بارے حکومت پر دبائو ڈال رہی ہے حکومت کے سربراہ شوگر مافیا سے گہرے مراسم ہیں جن کی ہدایت پر وزارت کامرس ای سی سی کے اگلے اجلاس میں سمری بھیجے گی جس کے نتیجہ میں چینی برآمد ہوجائے گی اور ملک کے اندر چینی کا بحران پدیا ہوجائے گا اور رمضان شریف میں چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو ہونے کا امکان ہے۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :