کوئٹہ ،بلوچستان نیشنل پارٹی نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ ، قبائل کی زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی شدید مذمت کر تے ہین

بدھ 22 مارچ 2017 23:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ نے نوحصار ، اغبرگ میں ائیر بیس کی جانب سے بازئی قبائل کی زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں بازئی قبائل صدیوں سے آباد ہے اور ان کے زمینوں پر سرکار کی جانب سے قبضہ قابل مذمت اقدام ہے اور بازئی قبائل کی جانب سے پرامن احتجاج کی بھر پور حمایت کرینگے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی عرصے سے ائیر بیس کی جانب سے بازئی قبائل کی ہزاروں ایکڑ زمین کو غیر قانونی طور پر الاٹ کیا گیا بازئی قبائل نے تمام جمہوری طریقے اپنائیں مگراس کے باوجود ان کو کوئی شنوائی نہیں ہوئی اگر یہی صورتحال جاری رہی تو بلوچستان نیشنل پارٹی بازئی قبائل کے ساتھ مل کر بھر پور احتجاج کرینگے حکومت اور ان کے ادارے جان بوجھ کر صوبے کے عوام کو دست وگریباں کر نا چا ہتے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی اس صورتحال پر خاموش نہیں رہے گی اور بازئی قبائل کے پرامن احتجاج کی بھر پور حمایت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :