کوئٹہ،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ا جلاس مین مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن شمولیت اختیار کرین گے

نادرا ضمنی انتخاب میں جانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں،چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی مجید خان اچکزئی

بدھ 22 مارچ 2017 23:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام آج سنجاوی بازار میں بڑا جلسہ منعقد ہو گا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن پشتونخواملی عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید خان اچکزئی نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ نادرا ضمنی انتخاب میں جانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور پانچ سال سے نادرا کا آفس سابق رکن اسمبلی کے گھر میں بنایا گیا اور اپنی مرضی کے لو گوں کو شناختی کارڈ جاری کئے گئے اور مخالف سیاسی جماعتوں کے سیاسی کارکنوں کے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں اور افسو س کا مقام ہے کہ ایک لسٹ میں کئی افراد کے ناموں کو 14,14 مرتبہ درج کیا ہے اگر نادرا نے اس کا نوٹس نہ لیا تو اس پر بھر پور احتجاج کیا جائیگا اور نادرا کے اس عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام آج سنجاوی بازار میں بڑا جلسہ منعقد ہو گا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن پشتونخواملی عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے۔

متعلقہ عنوان :