کوئٹہ، میں یوم پاکستان کی تقریبات منعقد کی جائیگی

بگٹی اسٹیڈیم میں نائٹ میوزک ہوگا ملک کے نامور گلوگار پرفام کرینگے

بدھ 22 مارچ 2017 23:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی جائیگی حکومت بلوچستان نے بگٹی اسٹیڈیم میں نائٹ میوزک ہوگا جس میں ملک بھر کے نامور گلوگار پرفام کرینگے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے اسکولوں، کالجوں اور دیگر مقامات پر تقریبات منعقد ہونگے حکومت بلوچستان کی جانب سے بگٹی اسٹیڈیم میں مختلف پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں اور رات کو نائٹ میوزک ہو گا جس میں ملک بھر کے نامور گلوگار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے اس کے علاوہ ہرنائی کوسٹ کول مائنز کی جانب سے سرینا چوک پر 23 مارچ کی مناسبت سے بورڈ آویزاں کر دیئے ہرنائی کوسٹ کول مائنز کے چیئرمین سعید آغا نے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم متحد ہو کر ملک اور قوم کے لئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ اس وقت پاکستان کے خلاف دنیا بھر میں سازشیں کی جا رہی ہیں ان سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا ۔