اٹک ، آفیسرز کالونی میں تین دن سے پانی ناپیدہونے کی وجہ سے رہائشی بوند بوند کو ترس گئے

بدھ 22 مارچ 2017 23:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) اٹک کی پوش ترین آبادی آفیسرز کالونی جس کے مکین ضلع اٹک کی ضلع انتظامیہ کے افسران اور اہم سرکاری محکموں کے اہلکار ہیں میں گزشتہ تین دن سے پانی ناپیدہونے کی وجہ سے رہائشی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے تفصیلات کے مطابق اٹک شہر کی پوش ترین آبادی آفیسرز کالونی جس کے مکین گزشتہ تین دن سے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اس سلسلہ میں جب پانی کی کمیابی کی وجہ معلوم کی گئی تو پتہ چلا کہ محکمہ بلڈنگز نے آفیسر کالونی کو پانی کی سپلائی کے لیے موجود ٹیوب ویل کی بجلی کے واجبات ادا نہیں کیے جس کی بناء پر واپڈ ا اہلکار واٹر سپلائی کا بجلی میٹر اتار کر لے گئے ہیںاس صورتحال میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس اٹک کے اہلکاروں اور افسران نے شدید احتجاج کرتے ہوئے محکمہ بلڈنگز کو ہدایت کی ہے کہ وہ واٹر سپلائی آفیسر کالونی کے ذمہ بجلی کے واجبات فوری طور پر ادا کرکے علاقے کو پانی کی سپلائی کوبحال کروائیںآفیسر کالونی کے مکینوں نے ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں اور آفیسر کالونی کو پانی کی سپلائی بحال کریں کیونکہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے مکین انتہائی پریشانی اور اذیت کا شکار ہیںانہوں نے کہا کہ محکمہ بلڈنگز کی جانب سے بجلی کے واجبات ادا نہ کرنا نااہلی کا بین ثبوت ہے جس کے نتائج آفیسر کالونی کے مکین بھگت رہے ہیںمکینوںنے کہا کہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے بچوں اور خواتین خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس لیے آفیسر کالونی کی واٹر سپلائی فوری طور پر بحال کی جائے۔

متعلقہ عنوان :