ضلع اٹک کے 71یونین کونسل میں اندرونی و بیرونی کرموں کو تلف کرنے کا کام جاری

مہم میں اب تک7لاکھ جانوروں کو Ivermectin کا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے، ڈاکٹر خالد پرویز

بدھ 22 مارچ 2017 23:10

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق کے حکم کی تعمیل میں ضلع اٹک کے 71یونین کونسل میں اندرونی و بیرونی کرموں کو تلف کرنے کا کام جاری ہے جس میں 20وٹرنری ڈاکٹر اور 273وٹرنری اسسٹنٹ کی 30موبائل ٹیمیںجو کہ 3ڈپٹی ڈائریکٹرز لائیو سٹاک اور سیکرٹری لائیو سٹاک کی مانیٹرنگ ٹیم کے زیر نگرانی شب وروز کام کر رہی ہیںاس مہم میں اب تک7لاکھ جانوروں کو Ivermectin کا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے یہ ٹیکہ جانورون کے خون میں شامل ہو کر اس کے اندرونی کرم جو کہ جانوروں کا خون چوس رہے ہوتے ہیں ان کا خاتمہ کر دیتا ہے اور اس کے علاوہ جانوروں میں بیرونی کرم چیچڑیوں اور جو وئں کا بھی فوری طور خاتمی یقینی بناتا ہے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر خالد پرویز نے بتایا کہ اندرونی و بیرونی کرم جو کہ جانوروں کے خون پرورش پاتے ہیں اور ان کو دن بدن کمزور کرنے کے علاوہ جانوروں سے جانوروں میں بیماریاں پھیلنے کا سبب بنتے ہیں کچھ جانوروں میں بیماری کا جرثومہ خون کے سرخ خلیات میں پایا جاتا ہے مگر وہ بیمار ظاہر نہیں ہوتے بلکہ بیماری پھیلنے کا سبب بنتے ہیں جب چیچڑیاں اور جوئیں ان کے خون پر پلتی ہیں تو ساتھ والے صحت مند جانور وں پر منتقل ہونے سے ان کو بھی اس بیماری کو منتقل کرنے کا سبب بنتی ہیں ان میں چیچڑیوں کا بخار جانوروں کی ٹی بی انتہائی خطرناک بیماریاں ہیں اور یہ بیماری سال بہ سال زیادہ سے زیادہ ہو رہی ہیں اٹک کے غریب کسان ایک طرف تو خشک سالی سے جانوروں کی چرائی نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں دوسری طرف ان کے جانوروں کے اندرونی وبیرونی کرم ان کا خون چوس کر ان کو مزید کمزور اور لاغر کر رہے ہیں کسان کے جانوروںکی حفاظت اور ان کی صحت بحال کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پرسیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق نے ضلع راولپنڈی کے علاوہ اٹک جہلم میں اس مہم کے تحت 100%جانوروں کو ٹیکہ لگانا یقینی بنایا ہے اور لاہور سے ایڈمن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں بھی تعینات ہیں جو کہ اس کام کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں اور ایک ہفتہ میں حدف مکمل کر لیا جائے گااس سلسلے میں محکمہ کی ہیلپ لائن 08000-9211بھی مدد کر رہی ہے ایسے افرادجن کے جانوروں کو ٹیکہ نہیں لگ سکا ان کے لئے فوری طور پر رابطہ کی سہولت میسر ہے وہ اس ہیلپ لائن پر رابطہ کریں ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی ڈویژن میں اس طرح نہ صرف بیرونی کرم خطرناک چیچڑیوں کے خاتمہ میں بھی مدد ہو گی جو کہ نہ صرف جانوروں سے جانورون میں بیماری پھیلنے کا سبب ہے بلکہ جانوروں سے انسانون میں چیچڑیوں کے ذریعے پھیلنے والی خطرناک بیماری کانگو وائرس بخار کے قلع قمع میں مدد دے گی ۔

متعلقہ عنوان :