حکومت پنجاب کسانوں اور کاشتکاروں کی بہتری کے لیے انقلابی اقدامات کررہی ہے، محمد نعیم اختر خان بھابھہ
سو ارب روپے کے بلا سود قرضے ، کھادوں پر سبسڈی، کسان کارڈ کا اجراء ،سمارٹ موبائل کی فراہمی جیسے انقلابی اقدامات شامل ہیں،صوبائی وزیر زراعت پنجاب
بدھ 22 مارچ 2017 23:10
(جاری ہے)
بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع اٹک میں ای کریڈٹ سکیم کے تحت اب تک دو ہزار آٹھ سو چودہ کسانوں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے ۔ اس کے علاوہ مجموعی طور پر ضلع اٹک پندرہ ہزار نوسو چھتیس کسانوں کو رجسٹرڈ کیا جاچکا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت پنجاب محمد نعیم اختر خان بھابھہ نے کہا کہ پاکستانی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے اور حکومت پنجاب اس حقیقت سے پوری طرح آگاہ ہے ۔
اسی لیے کسانوں اور کاشتکاروں کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات عمل میں لارہی ہے۔ جو انقلابی اقدامات حکومت پنجاب نے کیے ان میں سو ارب روپے کے بلا سود قرضے ،سو ارب روپے کے کسان پیکج کا اعلان اس کے علاوہ کھادوں پر سبسڈی، کسان کارڈ کا اجراء ،سمارٹ موبائل کی فراہمی اور اس کے ذریعے آگاہی کی مہم کے علاوہ دیگر کئی انقلابی اقدامات شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلا سود قرضوں کی فراہمی کے ذریعے شرعی خدمت کو شعار بنایا جارہا ہے۔اس کے علاوہ محکمہ زراعت میں جو کمی موجود ہے اس کو دور کیا جارہا ہے ۔ کسانوں اور کاشتکاروں کے لیے جدید ترین مشینری خریدی جارہی ہے اور انہیں کاشتکاری کے جدید طریقوں سے روشنا س کرایا جارہا ہے۔ گندم کا بیج مفت فراہم کیا جارہا ہے اور بہتر کاشت کے لیے ڈرپ ایریگیشن کا نظام بھی وضع کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں اور کاشتکاروں کی سہولت کے لیے جدید ترین سولر ٹیوب ویل فراہم کیے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ بجلی پر چلنے والے ٹیوب ویلوں کے بجلی کے بلوں میں فی یونٹ کے حساب سے کمی لائی جارہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر کسان کمشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں مکمل لائحہ عمل مرتب کرکے کسانوں کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ صوبائی وزیر زراعت محمد نعیم اختر خان بھابھہ نے کہا کہ کسان کمشن کی نگرانی وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کریں گے اور انہیں کسانوں کی بہتری کے لیے روزانہ کی بنیاد پر دیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا جائے گا۔ صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ ضلع اٹک کے کسانوں اور کاشتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ اجلاس میں موجود کسانوں اور کاشتکاروں نے صوبائی وزیر زراعت کو ضلع میں جاری زرعی مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا اور اپنی تجاویز پیش کیں ۔صوبائی وزیر نے انہیں یقین دھانی کروائی کہ ان کے تمام مسائل ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملک کر حل کیے جائیںگے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.