پشاور،انتظامیہ کا آوٹ ڈور ایڈورٹائزر ایسوسی کو غیر قانونی سائن بورڈز ہٹانے کے لیے 23 مارچ تک کا وقت

بدھ 22 مارچ 2017 23:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) ضلعی انتظامیہ نے آوٹ ڈور ایڈورٹائزز ایسوسی ایشن کو پشاور بھر سے غیر قانونی سا ئن بورڈز رضاکارانہ طور پر ہٹانے کے لیے 23 مارچ تک کا وقت دے دیا۔ اس حوالے سے آوٹ ڈور ایڈورٹائزر ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ وفد کی سربراہی راحت خان اور چوہدری رشید احمد کر رہے تھے ۔

وفد نے ڈپٹی کمشنر پشاور کو درخواست کی کہ ان کو 24 گھنٹوں کی مہلت دی جا ئے تانکہ وہ رضا کارانہ طور پر غیر قانونی سائن بورڈز کو ہٹا دیں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے ان کی گزارشات کو غور سے سنا اور ان کے حل کی مکمل یقین دہانی کر وائی۔ آخر میں ضلعی انتظامیہ اور آوٹ ڈور ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے درمیان ایک تحریری معائدہ طے پا گیا جس کی رو سے سا ئن بورڈ مالکان رضا کارانہ طور پر پشاور بھر سے غیر قانونی سائن بورڈز کو 23 مارچ تک ہٹائے گی۔

(جاری ہے)

اپریل میں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی ایک کمیٹی قا ئم کی جا ئے گی جس میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں اور آوٹ ڈور ایسو سی ایشن کے نما ئندے بھی شامل ہونگے جو کہ پشاور میں سائن بورڈز لگانے کے لیے ضابطہ اخلاق (SOPs) بنائے گی۔ جس کے بعد اس ضابطہ اخلاق کی بنیاد پر سا ئن بورڈز لگانے کے لیے این او سی جا ری کی جا ئیں گی۔ آوٹ ڈور ایسوسی ایشن کے نما ئندوں نے ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر تمام غیر قانونی سا ئن بورڈز کو رضا کارانہ طور پر ہٹا دیں گے۔ اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کر یں گے۔

متعلقہ عنوان :