اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس پشاور کامظاہرہ

ہولی منانا، شراب نوشی کرنا ، غیر عورتوں کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا اور عورتوں پر تشدد نہ اسلام سکھاتا ہے اور نہ ہمیں پختون ثقافت،مظاہرین

بدھ 22 مارچ 2017 23:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس پشاور کا ایک پُر امن مظاہرہ پرل لان سے شروع ہوا اور خیبر میڈیکل کالج کے گیٹ تک یہ مظاہرہ ناظم کیمپس پشاور برادر توحید خان اتمانی اور جنرل سیکرٹری دوست محمد خان کے خطاب پر اختتام ہوا۔ناظم کیمپس نے کہا کہ ہولی منانا، شراب نوشی کرنا ، غیر عورتوں کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا اور عورتوں پر تشدد نہ ہمیں اسلام سکھاتا ہیں اور نہ ہمیں پختون ثقافت اسکے کرنے کی اجازت دیتا ہیں۔

(جاری ہے)

ہم اس واقعے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔یہ لوگ جامعہ پنجاب میں ہونے والے استحکام پاکستان کیمپ پر حملہ کرنے والے بے غیرت لوگ ہیں۔ جو پاکستان کے سرے سے مخالف ہیں جنہوں نے جمعیت کی منعقد کردہ تصویری نمائش پر حملہ کر کہ قائد اعظم ؒ اور مشاہیر پاکستان کی تصاویرپھاڑ دی گئیں ۔پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے شرپسند عناصر نے ڈاکٹر سمیہ راحیل قاضی صاحبہ اور دوسری خواتین مہمانوں پر حملہ کیا ۔ طالبات کے لئے مخصوص کیمپ پر حملہ کیا اور تھوڑ پھوڑ کر کے آگ لگا دی گئی۔ مزید کہا کہ ان ملک دشمن عناصر کے خلاف جامعہ پنجاب میں ردُالفساد کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :