کراچی:ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوںمیں سونامہنگاہوگیا

بدھ 22 مارچ 2017 23:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںاضافے کے بعدملک بھرکی صرافہ مارکیٹوںمیںبھی سونامہنگاہوگیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں12ڈالرکے ریکارڈاضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1245ڈالر پر جا پہنچی۔

(جاری ہے)

جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں300روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے بعد کراچی،حیدرآباد ،لاہور ،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت50ہزار600روپے سے بڑھ کر50ہزار900رروپے پرجاپہنچی اسی طرح257روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت43ہزار628روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت750روپے پربرقراررہی ۔

#