کامونکے،چورنے ڈاکٹر کے کلینک کے باہر کھڑی شہر ی کی موٹر سائیکلچوری کرلی

بدھ 22 مارچ 2017 23:05

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) نامعلوم چور ڈاکٹر کے کلینک کے باہر کھڑی شہر ی کی موٹر سائیکل چُرا کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گذشتہ رات محلہ ممتاز آباد کا محمد ریاض ڈاکٹر سے دوائی لینے کیلئے کوٹ محمد حسین گیا اور اپنی موٹر سائیکل نمبرGAK/2529کلینک کے باہر کھڑی کرکے اندر چلا گیا تو نامعلوم چور اُسکی غیر موجودگی میں موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے۔ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :