پشاورسے لاہورجی ٹی روڈ اور مری ایکسپریس وے پر انسداد تجاوزات پلان کے اگلے مرحلے کی منظوری

�ارچ سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشن کے ساتھ متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی

بدھ 22 مارچ 2017 23:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس این فائیو نارتھ زون نے پشاورسے لاہورجی ٹی روڈ اور مری ایکسپریس وے پر انسداد تجاوزات پلان کے اگلے مرحلے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 27مارچ سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے بے رحم آپریشن کے ساتھ متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور تجاوزات کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے ڈی آئی جی این فائیو نارتھ زون عباس احسن کے مطابق 4مراحل پر مشتمل انسداد تجاوزات پلان کے 2 مراحل پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیںجس میں 28 فروری سی5 مارچ تک پہلے مرحلے کے دوران جی ٹی روڈ پر قا ئم تجاوزات کی نشاندہی کے ساتھ یونین کونسلوں کے منتخب اراکین، میونسپل کارپوریشنوں کے افسران ، مقامی انتظامیہ ، وکلا، تاجر برادری اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ تجاوزات کے خاتمے کے لئے مشاورتی اجلاس منعقد کئے گئے جبکہ2مارچ سی19 مارچ تک دوسرے مرحلے میں تجاوزات کے مرتکب افراد اور عام شہریوںکو تجاوزات اور اس کے نتیجے میں پیش آنے والے حادثات و نقصانات سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے تمام افسران کی جانب سے بریفنگ، لیکچرز اور خصوسی معلوماتی پمفلٹس تقسیم کئے گئے اور20مارچ سے جاری تیسرے مرحلے میں تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ مل کر جامع لائحہ عمل ترتیب دیاجا رہا ہے جس کی روشنی میں27مارچ سے شروع ہونے والے چوتھے اور آخری مرحلے میںتجاوزات کے خاتمے کے لئے بے رحم آپریشن کے ساتھ متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائیکی جائے گی ور اس سلسلے میں این ایچ اے ،مقامی پولیس ، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کوشامل کیا جائے گا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے جی ٹی روڈ پر تجاوزات کے مرتکب افراد کو خبردارکیا ہے کہ وہ تجاوزات کو رضا کارانہ طور پر ختم کر دیں تاکہ قومی شاہراہ کو سفر کیلئے محفوظ بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :