کوئٹہ ، برقی لائنوںکی مرمت وضروری دیکھ بھال، 23مارچ کو کوئٹہ سٹی گرڈسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی

بدھ 22 مارچ 2017 23:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوںکی مرمت وضروری دیکھ بھال کے سلسلے میں 23مارچ کو کوئٹہ سٹی گرڈکے ملک پلانٹ،عالم خان انڈسٹریل گرڈکے شموزئی،نیوپشتون آباد اورسریاب گرڈکے جڑسا فیڈرزسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی نیز سریاب گرڈکے اولڈلیاقت بازار اور شیخ ماندہ گرڈکے گل محمد، ائیرپورٹ فیڈروں سے سہ پہر3بجے سے شام6بجے تک بجلی بندرہے گی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء نئے تعمیر ہونے والے زردغلام جان گرڈسٹیشن کی تعمیر کے سلسلے میں کنڈکٹرکراسنگ کے کام کے باعث منگچرگرڈکے 11KVمزارفیڈرسے 23مارچ سے 29مارچ تک(روزانہ) صبح 8بجے سے شام7بجے تک بجلی بندہوگی .اسی طرح24مارچ کو کوئٹہ سٹی گرڈکے پی اے ایف اوراولڈسمنگلی فیڈرزسے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ سریاب گرڈکے جان محمدفیڈر12بجے سے سہ پہر3بجے تک ، علاوہ ازیں اُسی روز کوہلو گرڈکے فیڈروں سے صبح10بجے سے شام4بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :