ہنگو، سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ،

ایک میجر اور سپاہی شہید،ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ۔ فورسز کی بھر پور جوابی کاروائی میں کلعدم تنظیم ٹی ٹی پی کمانڈر شاہ دوران سمیت 5شدت پسند ہلاک۔

بدھ 22 مارچ 2017 23:03

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ،ایک میجر اور سپاہی شہید،ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ۔فورسز کی بھر پور جوابی کاروائی میں کلعدم تنظیم ٹی ٹی پی کمانڈر شاہ دوران سمیت 5شدت پسند ہلاک۔متعدد گرفتار۔سیکورٹی حکام کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے لوئر تحصیل کے علاقہ اتمان خیل میں فورسز اور شدت پسندوں کے مابین جھڑپ کے نتیجے ایک سیکورٹی میجر مدثر اور سپاہی شہید جبکہ ایک سیکورٹی اہلکار شوکت زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی زرائع کے مطابق جھڑپ کے دوران فورسز کی بھر پور جوابی کاروائی میں کلعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر شاہ دوران اپنی5شدت پسند ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا گیا جبکہ متعدد شدت پسندوں کو حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔سیکورٹی زرائع کے مطابق فورسز نے جائے وقوعہ کے حدود علاقہ اتمان خیل کا گرائو کرتے ہوئے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا اور سرچ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے قبضہ میں لے لیا گیا ۔آخری اطلاع آنے تک فورسز کا سرچ آپریشن جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :