الپوری: دولت کلے میں پیپلزپارٹی کودھچکا، اہم رہنماء ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شامل

بدھ 22 مارچ 2017 23:03

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) شانگلہ کے علاقے دولت کلے میں پیپلزپارٹی کودھچکا اہم رہنماء ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شامل ہوگئے ، آفتاب آحمد خان شیرپائو کی قیادت میں قومی وطن پارٹی کی پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہدجاری رکھنے کا عزم۔ پیپلزپارٹی دولت کلے یونین کونسل ڈھیرئی کے اہم رہنماوئوںحاجی محمد شیرین، محمد رحیم، محمد علی، احمد علی،محمد رشید اور ولید علی خان نے اپنے خاندانوں اور سینکڑوںساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی کو خیرباد کہہ کر قومی وطن پارٹی شانگلہ کے چیئرمین متوکل خان ایڈووکیٹ کی موجودگی میں قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر حاجی محمد شیرین کے حجرہ شریعت پل دولت کلے میں شمولیتی تقریب سے متوکل خان ایڈووکیٹ اور حاجی ڈاکٹر زمین گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو پختونوں کو انکے حقوق دلانے میںمیں کوئی دقیقہ فدگذاشت نہیں کریگی اور قومی وطن پارٹی پختونوں کی احساس محرومیاں ختم کرکے انکوجائز حقوق دلاکر دم لیگی۔

(جاری ہے)

ان رہنمائوں نے کہا کہ آفتاب آحمد خان شیرپائو پختونوں کے حقیقی مسیحا اور مخلص رہنماء ہے اور اس خطہ کے پختونوں کی ملی رہبر آفتاب آحمد خان شیرپائو کی قیادت میں قومی وطن پارٹی کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونا وقت کا تقاضہ ہے ۔ قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں نے ملی رہبر افتاب آحمد خان شیرپائو۔سکندر حیات شیرپائو اور متوکل خان ایڈووکیٹ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انکی قیادت میں ہر قسم قربانی دینے کا عہد کیا۔

اس موقع پر متوکل خان ایڈووکیٹ، ،حاجی زمین گل،محبت شاہ ایڈووکیٹ ،نعمت ولی خان،انور علی غوربندی ، سرنزیب خان، شاہ سعو دایڈوکیٹ اور سلطان روم ایڈووکیٹ نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انکی شمولیت سے قومی وطن پارٹی شانگلہ میں مظبوط قوت بنکر ابھریگی۔

متعلقہ عنوان :