سوات، ڈویژن بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم جاری ہے جس میں کافی کامیابی ملی ہے،اختر حیات خان

ڈویژن کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے،ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ

بدھ 22 مارچ 2017 23:00

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ اختر حیات خان نے کہاہے کہ ڈویژن بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم جاری ہے جس میں کافی کامیابی ملی ہے اور ڈویژن کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ، اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے اور تمام اضلاع میں پولیس افسران کی خصوصی ٹیموں کا اپریشن جاری ہے،جس میں دہشت گردوں سمیت جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار اسلحہ ، دھماکہ خیبر مواد ، منشیات برآمد کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ پولیس فورس عوام کی خدمت کیلئی24 گھنٹے چوکنا ہے اور انکی تحفظ کیلئے تمام ترسہولیات بروئے کار لائے جارہے ہیں

متعلقہ عنوان :