سوات، مینگورہ سے جنرل بس سٹینڈ اور سبزی منڈی کو جلد منتقل کیا جائیگا ، اکرام خان

اس پر کوئی دباؤ یا رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی ،تحصیل ناظم

بدھ 22 مارچ 2017 23:00

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) تحصیل ناظم اکرام خان نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر سے جنرل بس سٹینڈ اور سبزی منڈی کو جلد منتقل کیا جائیگا ، اس پر کوئی دباؤ یا رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی ، اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر میں ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ مینگورہ شہر کے عوام کوتمام تر سہولیات فراہم کئے جارہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی کیلئے اوڈیگرام میں ستر کنال اراضی حاصل کر لی گئی ہے اور اس میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے اور یہ صوبہ خیبر بختونخوا کی ماڈل سبزی منڈی ہوگی ، جس پر تمام اڑتھیان متفق ہو چکے ہیں اور جن لوگوں کے اعتراضات یا خدشات ہے اسکو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، جبکہ جنرل بس سٹینڈ کو منتقل کرنے کے لئے نئے جگہ پر ترقیاتی اور تعمیراتی کام جاری ہے جس کو جلد مکمل کرکے ان کو منتقل کیا جائیگا ، جس سے شہر کے ٹریفک نظام میں کافی بہتری آئیگی

متعلقہ عنوان :