سوات ، سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن جاری ،مختلف علاقوںسے 41مشتبہ افراد سمیت 70سے زائد منشیات فروش اور چھ اشتہاری گرفتار

بدھ 22 مارچ 2017 23:00

سوات ، سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن جاری ،مختلف علاقوںسے 41مشتبہ افراد سمیت ..
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) مینگورہ شہر اور گردونواح میں پولیس کی سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن جاری ،مختلف علاقوںسے 41مشتبہ افراد سمیت 70سے زائد منشیات فروش اور چھ مجرمان اشتہاری گرفتار ،قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ ،شراب اور منشیات برآمد تفصیلات کے مطابق مینگورہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او امجد علی خان کاڈی آئی جی ملاکنڈ اختر حیات، ڈی پی او سوات محمد اعجا ز خان اور ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان کے خصوصی ہدایت پر مینگورہ شہر اور گردونواح میں سرچ اینڈ سڑائیک اپریشن گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہے جس میں اب تک 41مشتبہ افراد کے علاوہ درجنوں منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبضے سے نو عدد پستول اور سینکڑو ں عدد کارتوس ،19کلوگرام چرس ،1670گرام ہیروین ،27لیٹر شراب بھی برآمد کرلی گئی ہے جبکہ مجرم اشتہاری بھی ا س اپریشن کے دوران دھر لئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :