مردم شماری ایک قومی مسئلہ ہے، عوام بلا رنگ و نسل اس میں اپنے لوگوں کا اندراج کروائیں

سی پیک بلوچستان میں ترقی کا پہیہ ہے،صوبائی وزیر زراعت و خزانہ سردار محمد اسلم بزنجو

بدھ 22 مارچ 2017 22:49

خضدار۔22مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) صوبائی وزیر زراعت و خزانہ سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ عوام امن مانگتی تھی ،نیشنل پارٹی کی حکومت نے عوام کو امن کے ساتھ ساتھ خوشحالی اور ترقی بھی دے دی ،مردم شماری ایک قومی مسئلہ ہے عوام بلا رنگ و نسل اس میں اپنے لوگوں کا اندراج کروائیں ،سی پیک بلوچستان میں ترقی کا پہیہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز آباد کے مختلف علاقوں کلی زہری ،کلی گرگناڑی ،کلی سلی زئی ،کلی عیسانی اور دیگر مقامات پر شمولیتی تقریبات میں مہمان خاص کی حیثیت سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریبات سے مئیر میونسپل کارپوریشن خضدار میر عبدالرحیم کرد ،وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار عبدالحمید ایڈووکیٹ ،مرکزی رہنما حاجی احمد نواز بلوچ ،میر اشرف علی مینگل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر زراعت و خزانہ سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا کہ ہم نے انتخابات کے وقت عوام سے یہ وعدہ کیا تھا کہ علاقے کو امن کو گہوارہ بنا کر انہیں پر سکون ماحول فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امن کے ساتھ عوام کو ترقیاتی اسکیمات جن میں شہروں کی تمام سڑکوں کی تعمیر و مرمت ،ہسپتالوں اور اسکولوں کی اپ گریڈیشن اعلیٰ تعلیمی اداروں کا قیام نیشنل پارٹی کی عوام دوست کاوشوں میں سے چند ایک ہیں ۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مردم شماری ایک قومی فریضہ ہے اس میں بہتر انداز میں حصہ لیکر اپنے لوگوں کا اندراج کروائیں یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ سی پیک کے حوالے سے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بیسمہ نال تا خضدار قومی شاہراہ پر تعمیراتی کام جلد شروع ہو گا اس شاہراہ کی تعمیر سے نال ،فیروزآباد ،خضدار میں معاشی تبدیلی آئے گی ۔لہذا عوام سی پیک سے بھی فائدہ اٹھانے کے لئے حکمت طے کریں۔

متعلقہ عنوان :