وزیر خوراک پنجاب کے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ چھاپے
ْماہیرفوڈ انڈسٹریز کو ناقص انتظامات پر 5 لاکھ روپے جرمانہ، بادامی باغ میں 12 کولڈ سٹوروں کی چیکنگ چپسی بائٹ، ذوق ریسٹورنٹ، لاہور بروسٹ، فرائی چکس اور بریانی ایکسپریس کے خلاف کارروائیاں
بدھ 22 مارچ 2017 22:45
(جاری ہے)
مزید کارروائی کرتے ہوئے شیخ پورہ میں واقع جیو گرل اینڈ گریوی اور ذوق ریسٹورنٹ کوسٹوریج کے نامناسب انتظامات، برتن دھونے کے لیے سرف استعمال کرنے، سلاد کے لیے گلی سڑی سبزیاں استعمال کرنے،فالتو سامان کی موجودگی اور اشیاء خوردونوش کو ڈھانپ کر نہ رکھنے کی وجہ سے بالترتیب 7ہزار اور 8ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
مزید کارروا ئی کرتے ہوئے مزید کارروا ئی کرتے ہوئے میوہ پان شاپ اور غوثیہ پان شاپ کو فوڈ لائسنس بنوانے کے لیے احکامات جاری کیے۔علامہ اقبال ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اے روڈ پر واقع لاہور بروسٹ کو خراب گوشت استعماکرنے، گلی سڑی سبزیاں استعمال کرنے،واشنگ ایریا گندہ ہونے اور استعمال ہونے والے کوکنگ آئل کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے کی وجہ سے 20ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔مزید پی آئی اے روڈ پر واقع فرائی چکس کو گلے سڑے ٹماٹر استعمال کرنے ، زائدالمعیاد تیل استعمال کرنے ،واشنگ ایرا گندہ ہونے اور صفائی کے ناقص حالات کی بنا پر 15ہزار روپے جرمانہ عائد کیااور تقریبا 30لٹر زائد المعیاد تیل موقع پر ضائع کر دیا۔مزید سرگودھا ملک شاپ اینڈ جوس کارنر،رانا سپیشل نان شاپ ،مومن تکہ شاپ ،المدینہ ملک شاپ اور جوس ورلڈ اینڈ ڈرائی فروٹس کو بہتری لانے کے احکامات جاری کیے۔گلبرگ ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کلمہ چوک میں واقع بریانی ایکسپریس کو ناقص کوکنگ آئل استعمال کرنے، کھلے کوڑا دانوں اور صفائی کے ناقص حالات کی بنا پر 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔نشتر ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چونگی امرسدھو پر واقع اپنا ہوٹل کو ملازمین کی ناقص جسمانی حالت،واشنگ ایریا گندہ ہونے اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر 2500روپے جرمانہ عائد کیا۔راوی ،گلبرگ اور علامہ اقبال ٹائون کی ٹیموں نے وزیر خوراک اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں سپشل ریڈ کرتے ہوئے بادامی باغ میں فروٹ منڈی کا جائزہ لیا اوربسم اللہ کولڈ سٹور، ایچ کے کولڈ سٹور ،پاک کولڈ سٹور، حق کولڈ سٹور، حافظ کولڈ سٹور، شیخ کولڈ سٹور، روشن کولڈ سٹور، خالڈ کولڈ سٹور،رمیض کولڈ سٹور،چوہدری کولڈ سٹور،میراج کولڈ سٹور اور این ایس کولڈ سٹور کو انتظامات ناقص ہونے کی وجہ سے بہتری لانے کے احکامات جاری کیے۔نشتر ٹائون کی ٹیم نے ڈئریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کاہنہ کاچھا فروٹ منڈی میں فروٹ والی دوکانوں کو چیک کیااور انتظامات ناقص ہونے کی وجہ سے بہتری لانے کے احکامات جاری کیے۔واہگہ ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ہڈیارہ اڈہ پر واقع میاں مجید اینڈ ٹریڈرز،حمزہ سویٹس، حامد سٹور،وارث علی کریانہ سٹور، ملک پان شاپ اور رفیق کریانہ سٹور کو فوڈ بہتری لانے اور فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔داتا گنج بخش ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے فلیمنگ روڈ پر واقع واجیاں واٹر پلانٹ کو پانی کے سیمپلز فیل ہونے کی صورت میں فوری طور پر پرودکشن روکنے کے احکامات جاری کیے۔مزید قومی خبریں
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.