کوئٹہ، ناجائزاثاثہ جات کیس کی سماعت ،عدالت نے نیب کو ملزم کے ریفر نس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کردی

بدھ 22 مارچ 2017 22:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) کوئٹہ کی احتساب عدالت میں ناجائزاثاثہ جات کیس کی سماعت میں عدالت نے نیب کو ملزم کی ریفر نس کی نقول فراہمی کی ہدایت کردی۔کوئٹہ کی احتساب عدالت 2میں سابق وزیر اعلی کے ا سٹا ف افسرعمران گچکی پر ناجائز اثاثہ جات بنانے کے الزام کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پرا سیکو ٹر نیب سے استفسار کیا کہ کیس میں ابھی تک مفر و ر ملزمان سے متعلق رپورٹ پیش کیوں نہیں کی گئی ا گر آپ رپور ٹ نہیں پیش کر سکتے تو عدالت کو زبانی آ گا ہ کر یں۔

(جاری ہے)

گزشتہ سما عت پر حکم دیا تھااگرآپ رپور ٹ پیش نہیں کریں گے تو یہ حکم عدولی ہوگی عدالت نے پو چھا کہ کیا گر فتا ر ملز م کو ریفرنس کی نقول فراہم کی گئی ہیں نیب حکام کا کہنا تھا کہ ابھی فرا ہم کر دینگے تاہم ملزم کی جائیداد سے متعلق اپنی رپورٹ عدا لت میں جمع کرادی ہے عدالت نے کہاکہ کارروائی جلد مکمل کی جائے تا کہ مفرور ملزمان پر فرد جرم عائد کی جا سکے عدالت نے نیب حکام سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آ پ سپریم کورٹ اورہا ئیکو ر ٹ کے فیصلوں کی رو شنی میں رہنمائی کریں کہ کیامفرور ملزمان پرفرد جرم عا ئد کرسکتے ہیں پراسکوٹرنیب راشدزیب گولڑہ نے عدا لت کی رہنمائی کرتے ہوئے کہاکہ عدالت مفرور ملزمان کے لئے کونسل مقررنہیں کرسکتی اور نہ ہی مفرور ملزمان کی غیرموجودگی میں ان پر فرد جرم عائد کر سکتی ہے بعد ازاں عدالت نے سماعت 5 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :