چنیوٹ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی ‘ بھاری مقدار میں منشیات برآمد ‘ 3 ملزمان گرفتار

بدھ 22 مارچ 2017 22:42

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین کلو چرس ،ڈیڑھ کلو ہیروئن اور نقدی28000 روپے برآمد کرلی اور تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او صدر اسد عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملکر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی۔

(جاری ہے)

ظفر عباس Asi نے ملزم شہباز ولد غلام محمد ٹھیٹھیا کو گرفتار کرکے 1360گرام چرس برآمد کرلی۔مسماة ٹھریاں بی بی سے گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔عمردراز Asi نے ملزم شکیل احمد کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 1430گرام چرس برآمد کرلی۔ملزمان کے قبضہ سے 28000 روپے رقم بِکری بھی برآمد ہوئی۔ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :