چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے 2 سول ججز کے استعفے منظور کرلیے

بدھ 22 مارچ 2017 22:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے 2 سول ججز کے استعفے منظور کرلیے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سول جج درجہ سوئم گلفام لطیف بٹ کا 7 جنوری 2017 سے استعفی منظور کیا ہے، سول جج لاہور نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی ہائیکورٹ کو بھجوایا تھا دوسری جانب سول جج درجہ سوئم لیہ منان عمر کا بھی استعفی منظور کر لیا گیا ہے، سول جج منان عمر کا 31 جنوری2017 سے استعفی منظور کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں سول ججز کے استعفوں بارے رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔